Cotton Deals and Analysis 26/11/20

تحریر::سید مدبر شاہ

26 نومبر 2020 کی کاٹن مارکیٹ کا تجزیہ
کورونا کے خوف کے سائے میں کاٹن مارکیٹ کی سرگرمیاں جاری ہیں کوالٹی کاٹن کا خریدار کسی نہ کسی طور متحرک ہے
پھٹی آرائیول میں کوئی کمی نہیں ہے جس کی وجہ سے جنرز کی بڑی اکثریت کاٹن سیل کر رہی ہے البتہ اب بہت سے جنرز نے کوالٹی کاٹن کا سٹاک الگ سے رکھنا شروع کر دیا ہے
مارکیٹ میں افواہ سازی زیادہ ہے جس سے کچھ لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن اکثریت نقصان ہی کرتی ہے
مارکیٹ 9500 سے 9600 ہے کچھ دو چار سو بیلز کا کم 9700 میں بھی سامنے آیا
یہ جو مارکیٹ کے اوپر یا نیچے کے کام ہوتے ہیں
ان میں کوالٹی، ادائیگی، اور اوپر نیچے کی ڈیلز کا اہم کردار ہوتا ہے
دسمبر میں کورونا کے علاوہ امریکہ کی داخلی سیاسی صورتحال بھی کاٹن مارکیٹ پر اثر انداز ہو سکتی ہے کیونکہ ٹرمپ صدارتی کرسی چھوڑنے نظر نہیں آ رہے
پاکستان کے ٹیکسٹائل مصنوعات ایکسپورٹ کرنے والوں کے پاس جنوری 2021 کے اچھے آرڈرز موجود ہی‍ں لیکن سب ہی پاکستان میں ڈالر ریٹ سے خوفزدہ ہیں
موجودہ حکومت ایک نیا ہی کام کیا ہے اس نے اورسیز پاکستانیوں کو سہولت دی ہے کہ وہ اپنے ڈالرز پاکستان کے بنکوں میں رکھیں اور ڈالرز پر 7 فیصد منافع لیں دنیا میں ڈالرز پر 7 فیصد منافع پاکستان ہی دے رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اورسیز پاکستانیوں نے امریکی اور یورپی بنکوں سے ایک اور دو فیصد پر قرض اٹھا کر 7 فیصد پر پاکستان کے بنکوں میں رکھوا دیا ہے جس سے وقتی طور پر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا جبکہ مقامی طور پر ڈالر ریٹ بھی عدم استحکام کا شکار ہو گیا ہے توقع ہے کہ اگلے 3 ماہ میں مزید 2 سے تین ارب ڈالرز پاکستان میں آ جائے گا
یہ صورتحال ایکسپورٹرز کے لئے مسائل پیداکرتی ہے اسے کرنسی کا درست اندازہ نہیں ہوتا جس سے امپورٹ آرڈرز لینے میں دشواری ہوتی ہے
افغانستان کے راستے انڈین پاکستان میں ڈمپ کرنے کی کوشش جاری ہے اس سلسلے میں ایک بات اہم ہے کہ افغانستان میں تمام کاٹن فیکٹری ساجن جینگ ہے اور جو افغانی کاٹن رولر جینگ کی پاکستان میں آئے گی وہ انڈین کاٹن ہو سکتی ہے
ایک اہم بات جو کاٹن جنرز اور کاٹن سیڈز(بنولہ) سے آئل نکالنے والی آئل ملز کے سوچنے کی ہے کہ ابھی فصل 55 اور 60 لاکھ بیلز ہے اس کے باوجود بنولہ اور کھل بنولہ فروخت کرنا مشکل بنا ہوا ہے یہ فصل اگلے سال ڈیڑھ کروڑ ہو گئی تو کیا بنئے گا
تحریر :::سید مدبر شاہ
Mudabbir Shah

26/11/2020
Pakistani Cotton Market
PUNJAB
[email protected]/9575/9700
[email protected]
[email protected]/9500/9600
Bagho [email protected]
[email protected]
[email protected]
[email protected]/9400/9450/9500-AQ
Ali [email protected]/9450
Head [email protected]/9500
[email protected]/9500
[email protected]/9500
[email protected]

SINDH
Salah [email protected]
[email protected]

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest Articles

Get News Updates